کورونا: جذباتی مسائل رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں کے لیے مشورے

کورونا وائرس کی وجہ سے ناروے ہنگامی حالت میں ہے۔ لیکن یہ صورتحال گزر جائے گی۔ چیزیں دوبارہ معمول پر واپس آ جائیں گی، ہم بس یہ نہیں جانتے کہ کب۔

کورونا وائرس تیزی سے اور بہت سے لوگوں میں پھیل رہا ہے۔ جب اس طرح کی کوئی غیر معمولی چیز ہوتی ہے تو آپ کے کسی بھی جذباتی مسلے کو برداشت کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

روزمرہ کی زندگی میں بڑی تبدیلیاں جذباتی مسائل رکھنے والے کچھ بچوں اور نوجوانوں میں نئے خیالات، جذبات اور نئے خدشات کے تجربے کا سامنا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ یہ عام ہے۔ اس کے بارے میں کسی بالغ سے بات کرنا ایک اچھا خیال ہوسکتا ہے اگر آپ کے پاس کوئی ایسا موجود ہے جس پر آپ اعتبار کرتے ہیں۔

جب آپ جذباتی محسوس کرتے ہیں تو خود کو پرسکون کرنے کے لیے حکمت عملیوں کا استعمال کریں۔ ان کو آزمائیں:

باقاعدہ اوقات میں سوئیں اور اٹھیں۔

با قاعدگی سے کھائیں

وہ چیزیں کریں جو آپ کرنا پسند کرتے ہیں

سوشل میڈیا پر دوستوں اور خاندان کے ساتھ رابطے میں رہیں

اپنے اسکول کے ڈیجیٹل ہوم روم کو چیک کرتے ہوئے اپنے استاد اور اسکول کے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

اگر آپ کے پاس کوئی ماہر نفسیات یا کوئی اور ہے جس سے آپ باقاعدگی سے بات کرتے ہیں، جیسے پبلک ہیلتھ نرس، تو آپ ان کو کال کرنے یا سوشل میڈیا پر ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے تو یہ صفحات مدد کر سکتے ہیں:

Kors på halsen، 18 سال سے کم عمر والوں کے لیے ریڈ کراس کی ہیلپ لائن

(Red Cross helpline): 21 333 800 پر کال یا چیٹ کریں

Si det med ord چیٹ اور ویب فورم