کورونا وائرس: ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنے والوں کے لیے مشورے

کورونا وائرس انفیکشن اور انفیکشن کنٹرول کے اقدامات سب کے لیے اضافی ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتے ہیں اور شاید خاص طور پر ذہنی صحت کے مسائل یا منشیات کے استعمال سے منسلک مسائل کا سامنا کرنے والوں کے لیے۔

اس صورتحال سے وابستہ خدشات اور ذہنی دباؤ ذہنی صحت کے ان مسائل میں شدت پیدا کر سکتے ہیں جن کا آپ سامنا کر رہے ہیں یا نئی علامات کے ظاہر ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، معاشرے میں لاگو ہونے والے اقدامات آپ کے لیے مقابلہ کرنے کی حکمت عملیوں پر عمل درآمد کرنا مشکل بنا سکتے ہیں جن کو بصورت دیگر آپ مددگار پاتے ہیں۔ یہ خاص طور پر اس وقت ہوتا ہے اگر آپ کو کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے قرنطینہ یا علیحدگی میں رہنا پڑ رہا ہے۔

مندرجہ ذیل مشورے مفید ہو سکتے ہیں:

اپنے باقاعدہ علاج کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ اپنی ضرورت کے مطابق، یا اگر آپ کے پاس کوئی سوالات ہوں تو، اپنے معالج یا دیگر معاون کارکنوں سے رابطہ کریں۔ یہ خاص طور پر اس وقت اہم ہے اگر آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی دماغی صحت نمایاں طور پر بگڑ رہی ہے۔ انفیکشن کنٹرول پر توجہ کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کی قیمت پر لاگو آنے سے بچائیں۔

قرنطینہ اور علیحدگی میں موجود لوگوں کے لیے ذہنی دباؤ سے مقابلہ کرنے کے لیے الگ سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ یہ سفارشات ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار لوگوں کے لیے بھی مفید ہو سکتی ہیں۔

مقابلہ کرنے کی ان حکمت عملیوں کو استعمال کرنا یاد رکھیں جن کو آپ نے پہلے مفید پایا ہے۔ اگر یہ موجودہ انفیکشن کنٹرول کے اقدامات کی وجہ سے استعمال نہیں کی جا سکتیں تو متبادل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کو مندرجہ بالا کے سلسلے میں مدد اور مشورہ کی ضرورت ہے تو اپنے معالج یا سپورٹ نیٹ ورک سے رابطہ کریں۔

عام روزانہ کی معمول اور ڈھانچے کو برقرار رکھنا ضروری ہے، خاص طور پر اگر آپ قرنطینہ/علیحدگی میں ہیں یا انفیکشن کے کنٹرول کے اقدامات کی وجہ سے آپ کو عام سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

اگر آپ اپنے دوستوں، خاندان اور دوسرے مدد کرنے والوں کے ساتھ شخصی طور پر نہیں مل سکتے ہیں تو فون یا سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے سماجی رابطے کو برقرار رکھیں۔

یہ تسلیم کریں کہ آپ کی ذہنی صحت کے مسائل اور ہسٹری آپ کے کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں سوچنے، محسوس کرنے اور ردعمل دینے کے طریقہ کار پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

پریشانی، ذہنی دباؤ یا فکر مند محسوس کرنا غیرمعمولی نہیں ہے۔

یاد رکھیں کہ اگرچہ اس وقت جو اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں وہ وسیع ہیں، ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متاثرہ ہونے سے بچانا اور ان افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے جن کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے۔